کار ریپلیسمنٹ انیشیٹو کے ذریعے گاڑی...

Egypt's Dar Al-Ifta

کار ریپلیسمنٹ انیشیٹو کے ذریعے گاڑی خریدنا

Question

کیا کار ریپلیسمنٹ انیشیٹو کے ذریعے گاڑی خریدنا جائز ہے؟

Answer

نیشنل کار ریپلیسمنٹ انیشیٹو (گاڑیاں تبدیل کرنے کا قومی اقدام) کے ذریعے کار خریدنا شرعاًجائز ہے۔ کیونکہ خریداری میں پرانی کار (جو کہ سکریپ ہوتی ہے) کی فروخت کا معاہدہ شامل ہوتا ہے، معاہدے میں نئی کار کی قیمت سے سکریپنگ کی قیمت کو نفی کیا جاتا ہے اور ریاست اس عقد میں معاونت کرتی، اور خریداری کے عمل کی مالی اعانت کے لیے  بینک ڈیلر (نئی گاڑی کے  مالک کے) اور کسٹمر کے درمیان ثالثی کرتا ہے۔  اور اس کا سود سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیونکہ "اگر کسی عقد کے درمیان میں  سامانِ تجارت  ہو تو وہ سود نہیں ہوتا۔"

Share this:

Related Fatwas