ہوٹل ورکر کو ملنےوالی گمشدہ چیز
Question
ہوٹل ورکر کو ملنےوالی گمشدہ چیز کا کیا حکم ہے؟
Answer
شرعاً یہ بات مسلم ہے کہ مال کو محفوظ رکھنا اور اسے ضائع یا برباد نہ کرنا اسلامی شریعت کے مقاصد میں سے ایک ہے۔ تاہم، کبھی یہ مال مالک سے گم ہو جاتا ہے اور کسی اور کو مل جاتا ہے، اس گمشدہ ملے ہوۓ مال کو عربی "القطۃ" کہا جاتا ہے۔ شرعاً یہ بات مسلم ہے کہ مال اپنے مالک سے گم ہو جانے سے اس کی ملکیت سے خارج نہیں ہوتا ، اور شریعت نے صرف اسے اٹھانے کی اجازت دی ہے، تاکہ یہ مال مالک تک آسانی سے پہنچ جاۓ، اور اس سلسلے میں نظام اور رواج کے فرق کے مطابق اس مال کو مالک تک پہنچانے کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں، اور اس دور میں جب اس کے مالکان تک پہنچنا مشکل ہے تو یہ مال پولیس سٹیشنز کے حوالے کیا جاتا ہے؛ ہوٹل ورکر کو کمروں میں جو کچھ بھی ملے، خواہ وہ قیمتی چیز ہو یا کوئی حقیر چیز، ہوٹل انتظامیہ کے حوالے کرنی چاہیے تاکہ وہ اسے مالک کو واپس کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔