پراجیکٹس کیلئے بینک سے مالی امداد لینا
Question
پراجیکٹس کیلئے بینک سے مالی امداد لینے کا کیا حکم ہے؟
Answer
بینکوں، اداروں یا عوامی انجمنوں اور افراد یا اداروں کے مابین سرمایہ کاری کے مالیاتی معاہدے درحقیقت فزیبلٹی اسٹڈیز اور سرمایہ کاری کے حساب کتاب پر مبنی معاہدے ہوتے ہیں، جو دھوکے اور نقصان سے پاک ہوتے ہیں، اور اپنے فریقین کے لئے مفادات کا باعث بنتے ہیں جو کہ شریعت کے مطابق جائز ہیں اور ان میں کوئی حرج نہیں ہے، اور انہیں "قرض" نہیں کہا جانا چاہیے۔ کیونکہ قرض خالصتاً بھلائی اور رفق پر مبنی عقد ہوتا ہے؛ اس لئے قرض عطیات کے معاہدوں میں سے ہے، جبکہ فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے یہ معاہدے معاوضات کے معاہدے ہیں۔ اگر انہیں "قرض" کہہ دیا جائے تو اس قاعدہ میں الجھن پیدا ہو جائے گی "ہر وہ قرض جو (مالک کو) فائدہ پہنچاتا ہے وہ سود ہے۔"