خدمات کیلئے قسطوں پر مالی امداد لینا
Question
کیا خدمات کیلئے قسطوں پر مالی امداد لینا جائز ہے؟
Answer
خدمات مثلاً حج، عمرہ اور ان کے علاوہ اجتماعی سرگرمیوں کیلئے قسطوں پر بینک سے سرمایہ لیناشرعاً جائز ہے بشرطیکہ مطلوبہ قیمت کا پہلے سے تعین کیا گیا ہو اور ادائیگی کی آخری تاریخ پر دونوں فریق واضح طور پر متفق ہوں۔ ان خدمات میں ان کی نقد قیمت پر یا قسطوں پر، ایڈوانس دے کر یا اس کے بغیر،اور قسطوں کی صورت میں قیمت میں اضافہ کرکے یا بغیر اضافہ کے، ان تمام صورتوں میں وہی حکم ہوگا جو کسی بھی سامانِ تجارت کے معاہدے میں حکم ہوتا ہے۔