ضروریات پوری کرنے کی نیت سے سورت یس...

Egypt's Dar Al-Ifta

ضروریات پوری کرنے کی نیت سے سورت یس پڑھنا

Question

سورہ یس کو ضروریات پوری کرنے اور معاملات آسان ہونے کی نیت سے پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

Answer

قرآن کریم کو پڑھنا ان امور میں سے ہے جو پڑھنے والے کیلیے الله تعالی کی طرف سے برکت، ثواب اور اجر کا باعث بنتے ہیں؛ سورتِ یس بھی ان  سورتوں میں سے ایک ہے  جن کے پڑھنے کی  فضیلت میں متعدد احادیث آئی ہیں، حضرت معقل بن یسار رضی  الله عنه    سے روایت ہے نبی مکرم صلی  الله علیہ وسلم    نے فرمایا:سورت یسین قرآن کریم کا دل ہے جو شخص بھی اسے اللہ تعالی رضا اور راہ آخرت کو حاصل کرنے کے لئے بڑھتا ہے اس کی بخشش کردی جاتی ہے اور اسے اپنے مُردوں پر پڑھا کرو۔ (مسند احمد)

پس سورہ یس پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے اور قاری کیلیے الله کی طرف سے اجر عظیم ہے ، علماء کی ایک جماعت نے سورہ "یس"   کی تلاوت کو غربت سے نجات ، پریشانیاں سے چٹھکارا اور وسعتِ رزق ، قرض کی ادائیگی اور چیزوں کے حصول اور اسی طرح دیگر امورِ خیر کی نیت سے پڑھنا جائز قرار دیا ہے  اور جس نے بھی اس یقین کے ساتھ سورہ یس پڑھی کہ  الله تعالی اس تلاوت کی برکت سے میری  حاجت  پوری فرما دے گا  تو الله کے حکم سے وہ اپنی مراد کو پا لے گا۔

Share this:

Related Fatwas