جس شخص کا نماز میں مسلسل پیشاب نکل ...

Egypt's Dar Al-Ifta

جس شخص کا نماز میں مسلسل پیشاب نکل رہا ہو اس کی طہارت

Question

سائل  کے  بعد از وضوء اور نماز کے دوران پیشاب کے کچھ قطرے نکل آتے ہیں تو کیا وہ وضوء اور نماز کا اعادہ کرے گا؟  اور جب وہ نماز کے علاوہ قرآن پڑھتاہے تو بھی پیشاب کے کچھ قطرے نکل آتے ہیں، کیا وہ تلاوت کرتارہے  ؟

Answer

طہارت نماز کے صحیح  ہونے کی شروط میں سے ایک شرط ہے اگر پیشاب نکل جاۓ چاہے ایک قطرہ ہی ہو تو تندرست شخص کا  وضوء  ٹوٹ جائے گا ؛ پس حضرت ابوہریرۃ (رضی اللہ عنہ )  کی حدیث میں ہے آپ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺنے فرمایا:     جب تم میں سے کسی کو حدث لاحق ہو تو اللہ رب العزت اسکی نماز قبول نہیں کریں گے جب تک وہ وضوء نہ کرلے  ۔ لیکن اگر کوئی شخص بیمار ہو اور پیشاب پر قابو نا پاسکتاہو تو اسکو چاہیے  کہ ایک دفعہ وضوء کرے  جو پیشاب کے قطرے بے اختیار نکلیں ان کی طرف توجہ نہ دے، اس عذر کی وجہ سے ا سکی نماز  او ر تلاوت صحیح شمار ہوں گی یہاں تک کہ اس عذر کے علاوہ کسی اور وجہ سے اسکا وضوء ٹوٹ جائے ۔

Share this:

Related Fatwas