نماز جنازہ میں جماعت
Question
کیا نماز جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے جماعت شرط ہے؟
Answer
نمازِ جنازہ تین ، یا ان سے کم یا زیادہ افراد کا پڑھنا شرعاً صحیح ہے؛ کیونکہ نماز جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے جماعت شرط نہیں ہے۔ بلکہ صرف ایک آدمی کے نماز پڑھنے سے بھی نماز صحیح ہو جاتی ہے، اور نمازِ جنازہ میں جماعت سنت یا مستحب ہے۔ فقہی مذاہب کے جمہور فقہاء کرام نے یہی فرمایا ہے۔