میت پر زیادہ تعداد میں لوگوں کا نما...

Egypt's Dar Al-Ifta

میت پر زیادہ تعداد میں لوگوں کا نمازِ جنازہ پڑھنے کی فضیلت کا بیان

Question

کیا زیادہ تعداد میں لوگوں کا نمازِ جنازہ پڑھنے میں میت کیلئے فضیلت ہے ؟

Answer

نماز جنازہ میں زیادہ  لوگوں کا ہونا میت کیلیے شفاعت اور  مغفرت کا باعث ہے اور نمازی کیلئے  حصولِ  ثواب کا ذریعہ ہے، حضرت عبد الله ابن عباس رضی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی الله عليه وسلم کو یہ فرماتے ہو ئے سنا ہے: جو بھی مسلمان فوت ہو جا تا ہے اور اس کے جنازے پر (ایسے) چالیس آدمی (نماز ادا کرنے کے لیے) کھڑے ہو جا تے ہیں جو اللہ کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہیں ٹھہر اتے تو اللہ تعا لیٰ اس کے بارے میں ان کی سفارش کو قبول فرما لیتا ہے۔ روایتِ امام مسلم ۔

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے ارشادفرمایا: جو مسلمان بھی فوت ہو تو اس پر مسلمانوں کی ایک جماعت نماز پڑھے، جن کی تعداد (چاہے) سو تک بھی نہ پہنچی ہو اور وہ سب اللہ تعالی کے حضور میں اس میت کے لیے سفارش کریں،( یعنی مغفرت و رحمت کی دعا کریں) تو ان کی یہ سفارش اور دعا ضرور قبول ہوگی۔ اس حدیث مبارکہ کو امام احمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas