آلِ رسول سے محبت کرنا اور ان کی فضی...

Egypt's Dar Al-Ifta

آلِ رسول سے محبت کرنا اور ان کی فضیلت بیان کرنا

Question

شریعت نے کیسے اہلِ بیتِ رسول اللہ ﷺ سے محبت کی ترغیب دی اور اہلِ بیت کی کیا فضیلت ہے؟

Answer

شریعت نے اہلِ بیتِ رسول اللہ ﷺ سے محبت کرنے کے حکم دیا ہے، پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "کہہ دو کہ میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے رشتہ داروں کے ساتھ محبت کے۔" [الشوریٰ: 23]، اور اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں امام بخاری رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سےروایت کیا ہے۔ آپ نے فرمایا: " قریش کی کوئی شاخ ایسی نہیں جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری نہ ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ تم سے صرف یہ چاہتا ہوں کہ تم اس قرابت داری کی وجہ سے صلہ رحمی کا معاملہ کرو جو میرے اور تمہارے درمیان میں موجود ہے۔" یہ آپ ﷺ کی قرابتداری کی وصیت ہے، اللہ تعالیٰ آپ ﷺ کو حکم فرما رہے ہیں کہ یہ وصیت لوگوں تک پہنچا دیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے اہلِ بیت سے محبت کرنے اور ان کا دامن تھامے رکھنے کا حکم دیا ہے، اور بہت سے احادیث ان کے متعلق ہمیں وصیت فرمائی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے، اور محبت کرو مجھ سے اللہ کی خاطر، اور میرے اہل بیت سے میری خاطر محبت کرو۔‏‏‏‏“

Share this:

Related Fatwas