منافع میں سے ٹیکس منہا کر کے زکوٰۃ ...

Egypt's Dar Al-Ifta

منافع میں سے ٹیکس منہا کر کے زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم

Question

تجارتی اموال کی زکوٰۃ دینے کا کیا وقت ہے اور منافع میں سے ٹیکس منہا کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

شرعاً یہ بات مسلم ہے کہ تجارت میں تاجر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مال، لیکویڈ منی اور منافع کی فہرست بنائے اور ان سب کی زکوٰۃ ادا کرے۔ بشرطیکہ ان سب پر ایک سال گزر چکا ہو، اور ریاست منافع پر جو ٹیکس لیتی ہے اس کی زکاۃ میں سے کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ کیونکہ ریاست کا حق اللہ تعالی کے حق کو مانع نہیں، مگر ٹیکس کے پیسے زکوٰۃ کے حساب سے پہلے منہا کیے جائیں گے۔

Share this:

Related Fatwas