فوت شدہ والدین کو صدقہ کا ثواب ہبہ ...

Egypt's Dar Al-Ifta

فوت شدہ والدین کو صدقہ کا ثواب ہبہ کرنا

Question

والدین کی وفات کے بعد ان کو صدقے کا ثواب ہبہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

Answer

اللہ تعالیٰ نے کئی جگہوں پر والدین کے ساتھ اور حسن سلوک کو فرض کیا ہے۔ ان میں سے اللہ تعالیٰ کا ایک یہ فرمان ہے: ’’ اور تیرے رب نے حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو، اور اگر تیرے سامنے ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف بھی نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو اور ان سے ادب سے بات کرو۔ اور ان کے سامنے شفقت سے عاجزی کے ساتھ جھکے رہو اور دعا کرو اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔" (الاسراء: 23)

والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ صدقہ دے کر اس کا ثواب والدین کو ہبہ کیا جاۓ، خصوصاً جب یہ صدقہ جاریہ ہو، بلاشبہ یہ ثواب ان تک پہنچتا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "صحیح بخاری" میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا اس کو فائدہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں،اس نے کہا: ”میرے پاس ایک باغ ہے اور میں آپ ﷺ کو گوہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے اپنی ماں کی طرف سے صدقہ کر دیا ہے۔

Share this:

Related Fatwas