نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم ...

Egypt's Dar Al-Ifta

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے خصائص

Question

اللہ تعالی نے اپنے نبی ﷺ اور اپنے اولیاء کے لیے جو فضائل اور کرامات مختص کیے ہیں انتہا پسند انہیں کیسے دیکھتے ہیں؟

Answer

جو تصورات صحیح اسلامی ذہنیت اور تکفیریوں کی ذہنیت کے درمیان فرق کرتے ہیں ان میں سے ایک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خصائص اور اللہ تعالی کے اولیاء کرام کو عطا کردہ فضائل اور ان پر مبنی احکام کا تصور ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص کا عدمِ ادراک ان تکفیریوں کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شفاعت طلب کرنے والے مسلمانوں کی تکفیر کرنے اور پھر ان سےقتال کرنے کا سبب بنتا ہے، اولیاء کرام  جن کے بارے میں مسلمان  کرامات اور فضائل کا اعتقاد  رکھتے ہیں اور یہ کہ ان کی زیارت کرنا نیک عمل تقرب الی اللہ تعالی کا باعث قرار دیتے ہیں، ان سب باتوں سے ان کی عدمِ واقفیت مسلمانوں کی تکفیر کرنے اور ان سے ناحق لڑنے کا سبب بنتی ہے اور پھر اس بات کا ادراک کرنا بھی ضروری ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے خصائص سے مراد کیا ہے۔ فقیہ کے ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے وہ  ان چیزوں کے درمیان فرق کرے کہ کیا چیزیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے خاص ہیں اور کیا أمت کے لیے مشروع کیاگئی ہیں۔ کیونکہ جو چیزیں آپ ﷺ کیلئے خاص ہیں ان پر  دوسری چیزوں کو قیاس نہیں کیا جا سکتا۔

 آپ ﷺکے اعمال کے بارے میں أصول یہ ہے کہ وہ عام ہیں اور پوری امت کے لیے احکام ساز شمار ہوتے ہیں، اور آپ کا کوئی فعل اس اصول سے باہر نہیں سوائے اس کے جس میں کوئی دلیلِ اختصاص موجود ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شرعی نصوص ہمیشہ مسلمانوں کو آپ ﷺ کی اتباع کرنے کا حکم دیتی ہیں۔

اس پر دلالت کرنے والی قرآنی نصوص میں سےایک اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:" البتہ تمہارے لیے رسول اللہ میں اچھا نمونہ ہے جو اللہ اور قیامت کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو بہت یاد کرتا ہے"۔(سورۃ الاحزاب، 21)ز

Share this:

Related Fatwas