نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے عمرے
Question
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے عمروں کی تعداد کتنی ہے ؟
Answer
نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے چار بار عمرہ کیا، پس سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے: نبی مکرم صلی الله علیہ وسلم نے چار عمرے کیے، سب ذی القعدہ میں کیے سوائے اس عمرے کے جو آپ صلی الله علیہ وسلم نے حج کے ساتھ کیا تھا۔ پہلا ذی القعدہ میں حدیبیہ کے زمانے میں کیا تھا، اور دوسرا اگلے ہی سال ذی القعدہ میں کیا، اور ایک عمرہ '' جعرانہ '' سے کیا،جب آپ نے ذی القعدہ میں حنین کا مالِ غنیمت تقسیم کیا تھا، اور ایک عمرہ اپنے حج کے ساتھ کیا تھا۔ ( صحیح مسلم)