یتیم کی کفالت کی میعاد ختم ہونے کا مرحلہ
Question
یتیم عمر کے کس مرحلے میں پہنچے تو اس کی کفالت ختم ہو جاتی ہے ؟
Answer
یتیم کی کفالت کرنا بڑے اور عظیم اعمال میں سے ہے کیونکہ یتیم کی کفالت میں یتیم کی کمزوری کا ازالہ کرنا اور اس شخص کی جگہ لینا ہےجسے وہ کھو چکا ہے۔ پس یہ کمزوری اسی وقت ختم ہو گی جب وہ دوسروں کی مدد سے مستغی ہو جاۓ اور اپنی دیکھ بھال خود کرنے کی قادر ہو جاۓ جو کہ اس امر کا تقاضہ کرتی ہے اس کی کفالت بالغ ہونے سے ختم نہ ہو بلکہ اس وقت تک جاری رہے جب تک وہ دوسروں کی مدد سے مستغنی نہ ہو جاۓ اور اس مقام تک نہ پہنچ جائے کہ اپنے معاملات میں خود مختار اور پیسہ کمانے کے قابل ہو جاۓ؛ اس لئے کفالت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کی ضرورت رہے گی ، اور جب تک سبب قائم رہتا ہے اس کا ثواب بھی جاری رہتا ہے اور اس مسئلہ پر غورو فکر کرنےاور اس پر حکم لگانے میں زمان ومکان اور وقت کے لحاظ سے اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم، ضروری یہ ہے کہ مقصد حاصل ہو جاۓ ، چاہے اس کے حصول کے ذرائع مختلف ہوں۔ والله سبحانه وتعالى أعلم.